04 فروری ، 2013
پشاور…پشاور میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک پولیس اہلکار کو قتل کر دیا۔پشاور میں تھانہ بھانہ ماڑی کے پولیس کانسٹیبل سجاد حسین کو نامعلوم مسلح افراد نے کوہاٹ روڈ پرڈیوٹی کے دوران قتل کیا۔ پولیس کے مطابق سجاد حسین کو اس وقت قتل کیا گیا کہ جب وہ چیک پوسٹ کے قریب واقع ایک دکان سے ٹارچ خرید رہا تھاجب کہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔