Time 31 مئی ، 2024
پاکستان

آئی ایم ایف اہداف پورے کرنے کیلئے ملکی ترقیاتی بجٹ میں ہر سال کٹوتی کا انکشاف

آئی ایم ایف اہداف پورے کرنے کیلئے ملکی ترقیاتی بجٹ میں ہر سال کٹوتی کا انکشاف
فوٹو: فائل

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام کی وجہ سے پاکستان کا ترقیاتی بجٹ متاثر ہونے لگا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اہداف پورے کرنے کے لیے ترقیاتی بجٹ پر ہرسال کٹوتی کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق رواں سال 950 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ میں سے صرف 379 ارب روپے استعمال ہوئے، صحت اور اعلیٰ تعلیم سمیت سماجی شعبے اور انفرااسٹرکچرکے کئی منصوبے متاثر ہوئے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ایس ڈی پی کے پہلے سے جاری منصوبوں کے لیے9 ہزار 800 ارب روپے درکار ہیں جبکہ اگلے مالی سال کے لیے 1221 ارب روپے کا وفاقی پی ایس ڈی پی تجویز کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ 10 برسوں میں وفاقی ترقیاتی بجٹ سالانہ اوسطاً 630 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ہے، روپے کی قدرمیں نمایاں کمی اورمہنگائی کی وجہ سے بھی ترقیاتی بجٹ متاثر ہوا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ وفاق نے صوبائی نوعیت کے منصوبوں کو بجٹ پربھاری بوجھ قرار دے دیا ہے، ترقیاتی بجٹ بلحاظ جی ڈی پی 1.7 فیصد سے کم ہوکر 0.9 فیصد پر آگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پرائمری خسارہ پورا کرنے کے لیے وفاقی ترقیاتی بجٹ پرکٹ لگایا جاتا ہے۔

مزید خبریں :