پاکستان
05 فروری ، 2013

ملالہ یوسف زئی کے تازہ آپریشن کی وڈیو جاری

ملالہ یوسف زئی کے تازہ آپریشن کی وڈیو جاری

برمنگھم…برمنگھم کے کوئین الزبتھ اسپتال نے ملالہ یوسف زئی کے آپریشن اور اس کے بعد ملالہ کی گفتگو کی وڈیو فوٹیج جاری کردی ہے۔ کوئین الزبتھ اسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہفتے کو ملالہ یوسف زئی کے دوآپریشن ہوئے جن میں ان کے سر کو ٹائٹی نیم دھات کی پلیٹ لگا کر دوبارہ بنایا گیا اوران کی سماعت بحال کرنے کے لیے بائیں کان میں الیکٹرانک آلہ نصب کیاگیا ہے۔ دونوں آپریشن سادہ تھے اوران میں کوئی پیچیدگی نہیں ہوئی۔ آپریشن کے بعد اپنے کنسلٹنٹ سے بات کرتے ہوئے ملالہ یوسف زئی خاصی خوش نظرآئیں۔ ملالہ کا کہنا تھا کہ وہ بالکل ٹھیک محسوس کر رہی ہیں اور اپنے کامیاب آپریشن پر خوشی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے ان کے اوپر لگی تمام اشیا ہٹادی ہیں اور وہ تھورا بہت چل بھی سکتی ہیں، ان کہنا تھا کہ جس طرح سے میں بات کر رہی ہوں اور ٹھیک محسوس کر رہی ہوں اس سے نہیں لگ رہا کہ میرا کوئی بڑا آپریشن ہوا ہے۔ صرف پانچ گھنٹے بے ہوش رہی اس کے بعد میں جاگ گئی۔

مزید خبریں :