02 جون ، 2024
حیدرآباد میں سلنڈر پھٹنے کے واقعہ کا ایک اور زخمی کراچی کے سول برنس وارڈ میں دوران علاج دم توڑ گیا، واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں 13 زخمی زیرعلاج ہیں جن میں سے 7 کی حالت تشویشناک ہے۔
خیال رہےکہ 2 روز قبل حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا ہوا تھا جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی۔
آتشزدگی کے باعث دکان میں موجود سلنڈر دھماکوں سے پھٹ گئے تھے، دھماکے اور آتشزدگی سےآس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔
حیدرآباد میں واقعے کے بعد گزشتہ روز بھی فضا سوگوار رہی اور علاقے میں کاروبار اور دکانیں بند رہیں۔