Time 03 جون ، 2024
صحت و سائنس

انسداد پولیو پروگرام پنجاب کے سربراہ نے پولیو وائرس کی گردش سے متعلق خبردار کردیا

انسداد پولیو پروگرام پنجاب کے سربراہ نے پولیو وائرس کی گردش سے متعلق خبردار کردیا
فوٹو: فائل

انسداد پولیو پروگرام پنجاب کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ صوبے میں پولیو وائرس کی گردش جاری ہے، پنجاب کے ماحولیاتی نمونوں میں وائرس پایا گیا ہے۔

انسداد پولیو پروگرام پنجاب کے سربراہ خضر افضال کی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرمیوں کا موسم پولیو وائرس کیلئے انتہائی سازگار ہوتاہے، اس موسم میں پولیو پھیلنے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے 6 اضلاع میں 3 جون سے انسداد پولیو مہم شروع کی جا رہی ہے، مہم کا انعقاد لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، میانوالی اور اوکاڑہ کے اضلاع میں کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی اور میانوالی کے مخصوص علاقوں میں پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ بقیہ 4 اضلاع میں مہم تمام علاقوں میں ہوگی۔

خضر افضال نے مزید بتایا کہ لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں مہم کا دورانیہ 7 دن جبکہ باقی اضلاع میں 5 دن ہو گا۔

خضر افضال کا کہنا تھا کہ مہم کے دوران 64 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

مزید خبریں :