05 فروری ، 2013
شکاگو …امریکی شہر شکاگو میں شدید برفباری کے باعث ٹریفک کا نظام متاثر ہوا ہے۔کئی فلائٹس بھی کینسل کردی گئی ہیں ،شکاگو میں اتوار کی شب شروع ہونے والی برفباری جاری ہے، شہر میں اب تک 10 سینٹی میٹر برف پڑ چکی ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت اس سال زیادہ برفباری پڑی ہے،برفباری سے ہٹانے کے لیے محکمہ قائم کردئیے گئے ہیں ، شہر میں برف کے باعث کئی حادثات کی بھی اطلاعات ہیں او ہارے انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر 127 پروازیں کینسل اور 57 تاخیر کا شکار ہوئیں ۔