Geo News
Geo News

پاکستان
05 فروری ، 2013

ملتان : رات ایک بجے سے بارش کا سلسلہ جاری

ملتان : رات ایک بجے سے بارش کا سلسلہ جاری

ملتان…ملتان میں رات ایک بجے سے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ جاری ہے شہر کے متعدد نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے محمکہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ رات تک جاری رہنے کا امکان ہے تیز اور کبھی ہلکی لیکن لگاتار ہونے والی بارش سے شہر کے مختلف علاقوں گلگشت، نیوملتان، شاہ رکن عالم کالونی،باباصفرا،شاہین مارکیٹ ،بوہڑگیٹ، قاسم بیلہ اور سورج میانی میں بارش کا پانی ناصرف سڑکوں پر کھڑا ہے بلکہ شہریوں کے گھروں میں بھی داخل ہوگیا ہے جن کو شہری اپنی مدد آپ کے تحت نکال رہے ہیں تاہم بارش سے شہر کے کسی علاقہ میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

مزید خبریں :