Time 04 جون ، 2024
جرائم

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر  ڈاکوؤں نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی
فوٹو: فائل

کراچی میں ڈاکوؤں نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی، کورنگی کے علاقے ناصر جمپ کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 20 سال کا عبدالباسط جاں بحق ہوگیا۔

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے مقتول عبدالباسط کے رشتے داروں نے بتایا کہ باسط چپلوں کا ٹھیلا لگاتا تھا، باسط نے ڈاکوؤں کو پیسے اور موبائل فون دے دیے تھے پھر بھی ڈاکوؤں نے اسے گولی ماردی۔

پولیس کے مطابق کورنگی کراسنگ کے قریب ایک اور  واردات کے دوران شہریوں نے دو ڈاکوؤں کو  پکڑ لیا اور تشدد کے بعد شدید زخمی حالت میں پولیس کے حوالے کیا، پولیس کے حوالے کیے گئے ڈاکو عبدالباسط کے قتل میں ملوث نہیں۔

پولیس کے مطابق شہریوں کے تشدد سے شدید زخمی ایک ڈاکو دم توڑ گیا جبکہ دوسرے کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب سے ایف سی ایریا اور رنچھوڑ لائن میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

مزید خبریں :