Time 04 جون ، 2024
کاروبار

ایف بی آر کی تاجر دوست ایپ میں 23 ہزار سے زائد تاجر رجسٹرڈ ہوگئے

ایف بی آر کی تاجر دوست ایپ میں 23 ہزار سے زائد تاجر رجسٹرڈ ہوگئے
سب سے زیادہ لاہور سے تعلق رکھنے والے تاجروں نے ایپ میں رجسٹریشن کروائی جن کی تعداد 7 ہزار 297 ریکارڈ کی گئی: ایف بی آر/ فائل فوٹو

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) کی تاجر دوست ایپ میں تاجروں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔

ایف بی آر کے مطابق3 جون تک تاجر دوست ایپ میں 23 ہزار 497 تاجر رجسٹر ہوئے ہیں، سب سے زیادہ لاہور سے تعلق رکھنے والے تاجروں نے  ایپ میں رجسٹریشن کروائی جن کی تعداد 7 ہزار 297 ریکارڈ کی گئی۔

ایف بی آر کا بتانا ہےکہ کراچی سے 5 ہزار 599، راولپنڈی سے 3 ہزار67 تاجر رجسٹر ہوئے جب کہ اسلام آباد سے 2 ہزار 153، پشاور سے 2 ہزار37، کوئٹہ سے ایک ہزار 317 اور دیگر شہروں سے 2027 تاجر رجسٹر ہوئے۔

ایف بی آر کے  مطابق ملک کے 6 بڑے شہروں سے 21 ہزار 470 تاجر رجسٹرہوئے۔

مزید خبریں :