04 جون ، 2024
کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 700 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 41 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کا بتانا ہےکہ10 گرام سونا 600 روپے اضافے سے 2 لاکھ 6 ہزار 619 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 10 ڈالر اضافے سے 2316 ڈالر فی اونس ہےجب کہ پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیئم شامل کرکے 2336 ڈالر فی اونس ہے۔