05 جون ، 2024
کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کا سر عام دن دہاڑے شہریوں سے لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے۔
کراچی کے علاقے کورنگی عوامی کالونی تھانے کی حدود میں ڈکیتی کی واردات ہوئی جہاں کورنگی دارالعلوم کے قریب موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے راہگیر سے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کی۔
واقعے کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان نے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل سوار دیگر شہریوں کو بھی روکا۔
ملزمان نے شہریوں کو چند منٹوں میں قیمتی موبائل فون اور پیسوں سے محروم کردیا جب کہ ملزمان سرعام پولیس سے بے خوف واردات کرتے رہے۔