27 فروری ، 2012
نئی دہلی… بھارتی فوج نے پاکستان کی سرحد کے نزدیک بہت بڑی فوجی جنگی مشقیں کروانے کا اعلان کردیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی نے بھارتی فوج کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ بھارتی فوج کی جنگی مشقوں میں 20ہزار فوجی حصہ لیں گے۔شور ویر نامی جنگی مشقوں میں 2سو روسی ٹینک بھی حصہ لیں گے۔بھارتی فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ جنگی مشقیں اگلے ماہ راجستھان میں کی جائیں گی۔ان مشقوں میں جدید ترین بھارتی جنگی طیارے بھی حصہ لیں گے۔یہ مشقیں مئی کے آخر تک جاری رہیں گی۔ فوجی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ فوجی ٹینک،اگلے مورچوں میں حصہ لینے والے پلاٹون اور گاڑیاں،توپ خانے، آرٹلری یونٹس، ہیلے کاپٹرز،جنگی طیارے ،جاسوس طیارے،ائیر ڈیفنس اور فوجی ریڈار بھی ان جنگی مشقوں کا حصہ ہونگے۔فوجی ترجمان نے واضع کیا کہ بھارت کی جانب سے اس نوعیت کے جنگی مشقوں سے قبل پڑوسی ملک پاکستان کو آگاہ کردیا جاتا ہے۔