پاکستان

والٹن ائیرپورٹ کیوں بند ہوا؟ نیب نے تحقیقات شروع کر دیں

والٹن ائیرپورٹ کیوں بند ہوا؟ نیب نے تحقیقات شروع کر دیں
نیب لاہور نے ائیر کرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن سے تحقیقات کے لیے مددبھی طلب کر لی ہے: ذرائع۔ فوٹو فائل

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور سرکل نے والٹن ائیرپورٹ سے متعلق تحقیقات شروع کر دیں۔

ذرائع کے مطابق نیب نے تحقیقات میں سابق ڈی جی خاقان مرتضٰی سمیت دیگر سول ایوی ایشن افسران کو شامل کیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ نیب نے خاقان مرتضٰی سے تحقیقات کے لیے 13 سوالات تیار کر لیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سوالات میں والٹن ائیرپورٹ لاہور بند کر کے کمرشل سرگرمیوں کیلئے دینے سے متعلق پوچھا گیا ہے، یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ والٹن ائیرپورٹ کو بند کرنے کی کیا وجہ تھی؟

ذرائع کا کہنا ہے نیب لاہور نے ائیر کرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن سے مددکے لیے بھی رابطہ کر لیا ہے۔

نیب حکام نے ائیر کرافٹس اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن سے رابطہ کر کے تحقیقات میں مدد کی درخواست کی ہے۔

نیب لاہور نے 13 سوالات پر مشتمل سوالنامہ ائیر کرافٹس اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن کو بھی بھیج دیا ہے۔

یاد رہے کہ مئی 2021 میں سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے والٹن ائیر پورٹ کو بند کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ائیرپورٹ پر فلائنگ کلبز کو تمام طیارے گراؤنڈ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

مزید خبریں :