Time 06 جون ، 2024
پاکستان

کراچی میں تیز سمندری ہواؤں سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

کراچی میں تیز سمندری ہواؤں سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا
سندھ میں 10 جون کے درمیان گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے: چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز/ فائل فوٹو 

کراچی میں چلنے والی تیز سمندری ہواؤں نے گرمی کے زور کو توڑ دیا۔

چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کے مطابق کراچی میں موسم تبدیل ہونے لگا جس کی اہم وجہ تیز سمندری ہوائیں ہیں جب کہ آئندہ 10 روز تک شہر کا مطلع جزوی ابر آلود اور تیز ہوائیں چلیں گی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں 10 جون کے درمیان گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق بالائی اور وسطی سندھ میں اگلے ہفتے سے ہیٹ ویو شروع ہونے کا امکان ہے جب کہ کراچی میں درجہ حرارت معمول کے مطابق رہیں گے۔

مزید خبریں :