Geo News
Geo News

Time 06 جون ، 2024
کاروبار

سونے کی قیمت میں معمولی کمی کے بعد بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں معمولی کمی کے بعد بڑا اضافہ
 گزشتہ روز ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کی کمی دیکھی گئی تھی/فوٹوفائل

کراچی: ملک بھر میں  ایک بار پھر سونے کی قیمت میں بڑا  اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 43ہزار  کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 2057 روپے اضافے کے بعد  2 لاکھ 8 ہزار 333 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کا بھاؤ 30 ڈالر اضافے کے بعد  2362 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کی کمی دیکھی گئی تھی۔