Time 06 جون ، 2024
پاکستان

ملک میں گرمی کی شدت برقرار ، بارشوں کی بھی پیشگوئی

ملک میں گرمی کی شدت برقرار ، بارشوں کی بھی پیشگوئی
فوٹو: فائل

ملک میں گرمی کی شدت برقرار ہے وہیں بارشوں کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

سندھ، بلوچستان میں دن کے اوقات میں شدید گرمی برقرار ہے، نوابشاہ میں شدت 51 ڈگری محسوس کی گئی، تربت 46 ،دادو، لاڑکانہ 45 ،ڈیرہ غازی خان میں 44 ڈگری رہا۔

سندھ کے شدید گرم اضلاع سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، اور دادو میں آج سے بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، خضدار، قلات سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا اوربلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

ادھر کراچی میں مطلع ابرآلود ہے، درجہ حرارت 33ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے، سمندری ہوائیں چلنا شروع ہوگئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی اور وسطی سندھ میں اگلے ہفتے سے ہیٹ ویو کا امکان ہے۔

مزید خبریں :