کھیل

آئی سی سی نے نیو یارک اسٹیڈیم کی وکٹ کے معیاری نہ ہونے کا اعتراف کرلیا

آئی سی سی نے نیو یارک اسٹیڈیم کی وکٹ کے معیاری نہ ہونے کا اعتراف کرلیا
فوٹو: فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نیو یارک اسٹیڈیم کی وکٹ کے معیاری نہ ہونے کا اعتراف کرلیا۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ نیویارک کے نساؤ اسٹیڈیم کی وکٹ میں وہ تسلسل نہیں دکھا جس کی سب کو توقع تھی، بقیہ میچز کیلئے وکٹ کی کوالٹی بہتر کرنے کیلئے بہترین ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق گزشتہ روز ختم ہونے والے میچ کے بعد سے وکٹ کی درستگی کیلئے کام شروع کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نیویارک کے نساؤ کاونٹی اسٹیڈیم کی وکٹ کو شدید تنقید کا سامنا تھا۔

انگلینڈ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ کرکٹ کے کھیل کو امریکا میں متعارف کروانا اچھا ہے لیکن کھلاڑیوں کا اس غیر معیاری پچ پر کھیلنا ناقابل قبول ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے بھی ایکس پر لکھا کہ نیویارک کی پچ بہت خراب ہے۔

نیویارک میں پاکستان اور بھارت کا میچ 9  جون کو شیڈولڈ ہے۔ پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرے سے قبل آئی سی سی وکٹ بہتر کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

مزید خبریں :