Geo News
Geo News

Time 07 جون ، 2024
کاروبار

پاکستان میں آج سونے کی فی تولہ قیمت کتنی ہے؟

پاکستان میں آج سونے کی فی تولہ قیمت کتنی ہے؟
عالمی منڈی میں سونے کا بھاؤ 2362 ڈالر فی اونس ہے__فوٹو: فائل

کراچی: ملک بھر میں آج سونے کی قیمت مستحکم ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں گزشتہ روز 2400 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 43ہزار کا ہوگیا تھا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی قیمت برقرار ہے اور 10 گرام سونا  بھی 2 لاکھ 8 ہزار 333 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کا بھاؤ  2362 ڈالر فی اونس ہے۔