پاکستان
06 فروری ، 2013

کراچی میں پولیس کی کارروائی، مغوی بچہ بازیاب، 2ملزمان گرفتار، 2فرار

کراچی میں پولیس کی کارروائی، مغوی بچہ بازیاب، 2ملزمان گرفتار، 2فرار

کراچی…کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں سی پی ایل سی اور اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کی ٹیم نے مشترکہ کارروا ئی کرتے ہوئے 50 لاکھ روپے تاوان کے لئے اغواء ہونے والا بچہ بازیاب کرکے 2 زخمی اغواء کاروں سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ سی پی ایل سی چیف احمد چنائے نے بتایا کہ 21 جنوری کو نارتھ ناظم آباد میں ٹیوشن پڑھنے کے لئے بچوں کے ہمراہ وین میں جانے والے 6 سالہ ریان کو موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے اغواء کرلیا تھا، جس کے بعد بچے کی رہائی کے لئے والدین سے انھوں نے 50 لاکھ روپے کا تاوان مانگا۔ رات گئے سپرہائی وے پر ملزمان جب تاوان کی رقم وصول کرنے آئے تو اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کے پولیس اہلکاروں نے مقابلہ کرکے 2ملزمان کو رقم سمیت زخمی حالت میں گرفتار کرلیا،جس کے بعد ملزمان کی نشاندہی پر نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں شپ آنرز کالج کے قریب ایک رہائشی مکان سے 6 سالہ ریان کو بازیاب کرواکے گھر میں موجود 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ سی پی ایل سی چیف احمد چنائے نے بتایا کہ اغواء کاروں کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب بھی ہوگئے ہیں،جن کی گرفتاری کے لئے کوشش کررہے ہیں۔

مزید خبریں :