Time 08 جون ، 2024
پاکستان

پی ٹی آئی رہنما علی زمان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج، اسسٹنٹ کمشنر بھی نامزد

پی ٹی آئی رہنما علی زمان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج، اسسٹنٹ کمشنر بھی نامزد
خاتون اسسٹنٹ کمشنر کے علاوہ ان کے شوہر اور دیگر 4 نامعلوم افراد بھی مقدمے میں نامزد کیے گئے ہیں/ فائل فوٹو

پشاور: پی ٹی آئی رہنما اور پی کے 73 سے سابق امیدوار علی زمان ایڈووکیٹ پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق علی زمان ایڈووکیٹ پر قاتلانہ حملے کے مقدمے میں خاتون اسسٹنٹ کمشنر  کو نامزد کیا گیا ہے۔

خاتون اسسٹنٹ کمشنر کے علاوہ ان کے شوہر اور دیگر 4 نامعلوم افراد بھی مقدمے میں نامزد کیے گئے ہیں جب کہ مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ علی زمان ایڈووکیٹ کو عیدگاہ روڈ پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے تیز دھار آلے سے زخمی کیا گیا تھا اور انہیں علاج کیلئے  لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔

مزید خبریں :