Time 09 جون ، 2024
پاکستان

ناچنے والے گھوڑے میدانوں میں نہیں دوڑتے، گورنر کے پی کا علی گنڈاپور کو جواب

ناچنے والے گھوڑے میدانوں میں نہیں دوڑتے، گورنر کے پی کا علی گنڈاپور کو جواب
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے مزید ٹیکس دینے سے انکار کرتے ہوئے صوبے میں ٹیکس کی بات کرنے والوں کو دھمکی دی تھی/ فائل فوٹو

 گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور  وزیر اعلیٰ کے پی  علی امین گنڈاپور  ایک بار  پھر آمنے سامنے  آگئے۔

گزشتہ روز سوات میں جلسے سے خطاب میں وزیراعلیٰ خیبر  پختونخوا علی امین گنڈا پور نے مزید ٹیکس دینے سے انکار کرتے ہوئے صوبے میں ٹیکس کی بات کرنے والوں کو دھمکی دی تھی۔

انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں مزید ٹیکس نہیں لگانے دیں گے، آؤ گے پیروں پر اور جاؤ گے کندھوں پر۔

علی امین گنڈا پور کی اس دھمکی پر گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی بھی جواب دیے بغیر رہ نہ سکے اور کہا کہ ناچنے والے گھوڑے میدانوں میں نہیں دوڑتے۔

انہوں نے کہا کہ جس پر اپنے صوبائی وزیر کے قتل کا کیس ہو اس کو کون رشتے دار کہے گا؟ جس پر 9 مئی کے واقعات کے الزامات ہوں اس کو کون رشتے دار کہے گا؟ اچھا ہوا وزیراعلیٰ نے کہہ دیا کہ وہ میرے رشتے دار نہیں، کوئی اچھا کام بتا دیں جو وزیراعلیٰ نے کیا ہو۔

مزید خبریں :