Geo News
Geo News

پاکستان
06 فروری ، 2013

پشاور:نشیبی علاقوں سے تاحال برساتی پانی کی نکاسی نہ ہوسکی

پشاور:نشیبی علاقوں سے تاحال برساتی پانی کی نکاسی نہ ہوسکی

پشاور …پشاور میں چار روز سے جاری بارشوں کا سلسلہ تو تھم گیا تاہم نشیبی علاقوں میں اب بھی پانی کھڑاجس سے شہری مسائل سے دوچار ہیں پشاورمیں چار روزقبل شروع ہونے والابارش کاسلسلہ توتھم گیا۔ تاہم طوفانی بارش اپنے پیچھے ایسی نشانیاں چھوڑ گیا۔جن کی وجہ سے شہریوں کو گوناگوں مسائل کا سامنا ہے۔ نکاسی آب کے ناقص نظام کی وجہ سے سعید آباد، مسکین آباد ، پچگی روڈ ، بورڈ بازار، نشتر آباد، بلال ٹاوٴن اور گلبہار سمیت کئی علاقوں میں بارش کاکئی فٹ پانی کھڑا ہے جس سے ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔ گل بہار،سکندرٹاوٴن اوردلہ ذاک روڈپرتو بارش کاپانی گھروں میں بھی داخل ہوگیا جس کے باعث شہری مالی نقصان سے دوچار ہیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ چار روز کے دوران پشاورمیں 137 ملی میٹر بارش ہوئی۔ایدھی ذرائع کے مطابق مکانات کی چھتیں گرنے سے خیبر پختونخواکے مختلف علاقوں میں پچیس افراد جاں بحق جبکہ ساٹھ سے زیادہ زخمی ہوئے۔پشاور میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے کے چار واقعات نے آٹھ افراد کی جان لے لی۔ جبکہ خواتین اور بچوں سمیت تیس افراد زخمی ہوئے۔

مزید خبریں :