Time 09 جون ، 2024
پاکستان

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہے گا؟ ماہرین نے پیشگوئی کردی

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہے گا؟ ماہرین نے پیشگوئی کردی
عید کے دنوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈکےدرمیان رہنےکا امکان ہے: موسمیاتی تجزیہ کار اویس حیدر/ فائل فوٹو

عید کے دنوں میں کراچی میں موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار اویس حیدر نے عید کے دنوں میں موسم کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ عید کے دنوں میں دن کے اوقات میں بھی مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ جنوب مغرب سے اچھی رفتار سے ہوائیں چلتی رہیں گی، اسی دوران صبح اور  رات کے اوقات میں سمندری بادل موجود رہیں گے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنےکا امکان ہے۔

اویس حیدر نے بتایا کہ فی الحال کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں، کراچی میں جون کے آخر یا جولائی کی شروعات میں مون سون کا آغاز ہو سکتا ہے، مون سون کا سلسلہ وقفے وقفے سے اگست کے آخر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق  13 جون اور اس کے بعد صبح اور  رات میں بوندا باندی کا امکان ہے، فی الحال شہر میں کوئی ہیٹ ویو کا امکان نہیں، دن کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب 50 سے 60 فیصد جبکہ رات کے اوقات میں نمی کا تناسب 80 سے 90 فیصد تک پہنچ سکتا ہے۔

مزید خبریں :