Time 09 جون ، 2024
پاکستان

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم گرم رہے گا

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم گرم رہے گا
24 گھنٹوں میں کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

ملک کے مختلف حصوں میں سورج اپنی تپش سے عوام کو آج بھی ستائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں کہیں کہیں بارش کی توقع ہے جبکہ سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کے حوالے سے بتایا کہ 24 گھنٹوں میں شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنےکا امکان ہے۔

شہر قائد میں ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد رہا جبکہ جنوب مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 22 سے24 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت کہاں ریکارڈ کیا گیا؟

گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 43 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا، دادو، مٹھی، تربت، بہاول پور  میں 42، سبی، موہن جودڑو، کوٹ ادو، ٹنڈو جام اور روہڑی میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ ملتان اور حیدر آباد میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور، سرگودھا اور فیصل آباد میں 39 اور کراچی، اسلام آباد اور بنوں میں 36، مظفر آباد میں 34، پشاور میں 33،کوئٹہ میں 32 اور گلگت میں 28 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں :