09 جون ، 2024
پشاور: گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ لڑائی چھوڑ کر صوبے کے لیے کام کرنا ہوگا۔
گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہا وزیراعلیٰ امین گنڈاپور کو وائس چانسلرزکی تعیناتیوں سے متعلق خط لکھا ہے، سیاسی بھرتیوں کو چھوڑ کر وائس چانسلرز کی بھرتیاں ہونی چاہئیں، تعلیم کے شعبے میں ہمیں باقی صوبوں کا مقابلہ کرنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا وزیراعظم کو بھی خط لکھ کر کہا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کے لئے رقم دی جائے اور وزیراعظم بجٹ میں سنجیدہ ہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا میرا پڑوسی کوئی بیان دیتا ہے تو بہت انجوائے کرتا ہوں، سیاست ٹھنڈے دماغ کاکام ہے اس میں جذبات سے کام نہیں لینا چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا صوبے کو آئین و قانون کے مطابق چلاؤں گا، ٹاسک فورس بنا رہے ہیں جس سے صوبے کے مسائل حل کریں گے، بلاول جب بھی کے پی ہاؤس آئیں گے ڈنکے کی چوٹ پر آئیں گے۔
پاک بھارت میچ سے متعلق بات کرتے ہوئے گورنر کے پی نے کہا دعا ہے کہ آج پاکستان کی ٹیم بھارت سے میچ جیت جائے، ہم دعا تو کریں گے لیکن ٹیم بھی کچھ کرے۔