Time 10 جون ، 2024
کھیل

محمد رضوان نے گیندیں روک کردیگر بیٹرز پردباؤ بڑھایا، شائقین کرکٹ پھٹ پڑے

محمد رضوان نے گیندیں روک کردیگر بیٹرز پردباؤ بڑھایا، شائقین کرکٹ پھٹ پڑے
فوٹو: فائل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بڑے میچ میں بھارت سے جیتا ہوا میچ ہارنے پر شائقین کرکٹ کے چہروں پراداسی چھا گئی۔

پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس سے ناخوش شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ شکست کی ذمے داربیٹنگ لائن ہے بولرز نے اپنا کام پورا کیا تھا۔

شائقین کا کہنا تھا کہ بابراعظم نے شدید مایوس کیا، کپتان اپنے یاری دوستیان بڑھا رہے ہیں، اور ابھی بھی شاداب کو کھلا رہے ہیں۔

شائقین نے مشورہ دیا کہ پاکستان کو پوری بیٹنگ لائن چینج کردینی چاہیے اور بابر کو کپتانی چھوڑ دینی چاہیے۔ کپتان کی کوئی پرفارمنس نظر نہیں آرہی۔

شائقین کرکٹ کا کہنا تھا کہ محمد رضوان نے گیندیں روک کر دیگر بیٹرز پر دباؤ بڑھایا، کوچ کیا کر رہا تھا ٹیم پاکستان کی کوئی حکمت عملی نظرنہیں آئی۔

پاک بھارت میچ میں پاکستانی ٹیم کی شکست پر شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم نے ٹی 20 میچ کو ٹیسٹ کرکٹ بنا دیا، کپتانی کا فقدان نظر آیا، بیٹرز نے قطعی طور پر ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا۔

سکھر میں شائقین کرکٹ پاکستان کی جیت کی امید لیکر جشن منانے کیلئے آتش بازی کا سامان اور ڈھول لیکر میونسپل اسٹیڈیم بڑی اسکرین پر میچ دیکھنے پہنچے تھے مگر ہار کے باعث انہیں سخت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید خبریں :