Time 10 جون ، 2024
پاکستان

ٹرائل سے قبل 30 لاکھ روپے تک ہرجانہ بھجوایا جا سکے گا، ہتک عزت قانون کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

ٹرائل سے قبل 30 لاکھ روپے تک ہرجانہ بھجوایا جا سکے گا، ہتک عزت قانون کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری
قائم مقام گورنر پنجاب ملک احمد خان نے چند روز قبل بل پر دستخط کیے تھے— فوٹو:فائل

پنجاب حکومت نے ہتک عزت قانون کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ہتک عزت قانون کے تحت ٹرائل سے قبل 30 لاکھ روپے تک ہرجانہ بھجوایا جا سکے گا۔ گزٹ نوٹیفکیشن کے بعد ہتک عزت قانون پنجاب میں فوری نافذ العمل ہوگیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں صحافتی تنظیموں کے تحفظات اور اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود پنجاب اسمبلی میں ہتک عزت بل 2024ء منظور کر لیا گیا تھا۔

قائم مقام گورنر پنجاب ملک احمد خان نے چند روز قبل بل پر دستخط کیے تھے۔

ہتک عزت بل 2024 کیا ہے؟

ہتک عزت بل 2024 بل کا اطلاق پرنٹ، الیکٹرونک اور سوشل میڈیا پر ہوگا، پھیلائی جانے والی جھوٹی، غیرحقیقی خبروں پر ہتک عزت کا کیس ہو سکےگا۔

یوٹیوب اور سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائی جانے والی جعلی خبروں پربھی بل کا اطلاق ہوگا۔ ذاتی زندگی،عوامی مقام کو نقصان پہنچانے کے لیے پھیلائی جانے والی خبروں پر بھی کارروائی ہو گی۔

ہتک عزت کےکیسز کے لیے ٹربیونل قائم ہوں گے جو کہ 6 ماہ میں فیصلہ کرنےکے پابند ہوں گے۔

ہتک عزت بل کے تحت 30 لاکھ روپے کا ہرجانہ ہو گا، آئینی عہدوں پر موجود شخصیات کے خلاف الزام پر ہائی کورٹ بینچ کیس سن سکیں گے۔

مزید خبریں :