Time 10 جون ، 2024
پاکستان

اسلام آباد کے تینوں ایم این ایز کا کیس نئے ٹربیونل کو منتقل

اسلام آباد کے تینوں ایم این ایز کا کیس نئے ٹربیونل کو منتقل
فوٹو: فائل

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے 2 اضافی الیکشن ٹربیونل تشکیل دے دیے۔

الیکشن ٹربیونل صدارتی آڈیننس کے بعد قائم کیےگئے ہیں۔ صدارتی آرڈیننس کے تحت ریٹائرڈ ججز  بھی الیکشن ٹربیونل کا حصہ ہوں گے۔

جسٹس ریٹائرڈ ظفر اقبال بہاولپور کے اضافی الیکشن ٹربیونل کو پریزائیڈ کریں گے جب کہ جسٹس ریٹائرڈ شکور  پراچہ راولپنڈی کے اضافی الیکشن ٹربیونل کو  پریزائیڈکریں گے۔

اسلام آباد کے تینوں ایم این ایز کا کیس جسٹس ریٹائرڈ شکور پراچہ کو منتقل ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ فروری 2024 کے عام انتخابات میں اسلام آباد کی تینوں نشستوں پر کامیاب ہونے والے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے خلاف مخالف امیدواروں نے دھاندلی کے الزامات عائد کیے تھے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے تینوں رہنماؤں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن معطل کر دیے تھے جبکہ معاملہ الیکشن ٹربیونل میں تھا۔

لیگی رہنماؤں نے الیکشن ٹربیونل پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے معاملہ دوسرے ٹربیونلز کو بھیجنے کی درخواست دائر کی تھی۔ آج الیکشن کمیشن نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے تینوں اراکین قومی اسمبلی کی جیت کے خلاف شکایات کا معاملہ دوسرے ٹربیونل کو بھیجنے کی درخواست منظور کرلی۔

مزید خبریں :