Time 11 جون ، 2024
جرائم

ڈکیتی مزاحمت پر کراچی کا ایک اور شہری جان سے گیا

ڈکیتی مزاحمت پر کراچی کا ایک اور شہری جان سے گیا
فوٹو: فائل

ڈکیتی مزاحمت پر کراچی کا ایک اور شہری جان سے گیا۔

کراچی کے علاقے قائد آباد میں دودھ کی دکان پرڈکیتی مزاحمت کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دکاندار جاں بحق ہوگیا۔

قائد آبادمیں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے جاں بحق شخص کی شناخت 37 سالہ باقر کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق شخص دکاندار ہے،موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو دکان پر لوٹ مارکیلئے آئے تھے۔ڈاکوؤں نے مزاحمت پر باقر کو تین گولیاں ماریں اور لوٹ مار کرکے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق رواں سال ڈکیتی مزاحمت پرجاں بحق افراد کی تعداد 73 ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :