11 جون ، 2024
اقتصادی سروے کے مطابق مالی سال 24-2023 کے دوران زراعت کے شعبے میں ترقی کی شرح نمو 6.25 فیصد رہی۔ زراعت کے شعبے میں یہ گزشتہ 19 سال کے دوران سب سے زیادہ ترقی ہے۔
اقتصادی سروے کے مطابق زرعی شعبے میں اچھی کارکردگی کی وجہ سے اقتصادی شرح نمو میں اضافہ ہوا ہے، زراعت کے شعبے میں یہ گزشتہ 19 سال کے دوران سب سے زیادہ ترقی ہے۔
منگل کو اقتصادی سروے میں بتایا گیا کہ گندم چاول اور کپاس کی فصلوں میں بہتری سے زراعت کے شعبے میں ترقی ہوئی اور مالی سال 24-2023 کے دوران زرعی شعبے میں ترقی کی شرح 6.25 فی صد رہی ۔
مالی سال 24-2023کے دوران کاٹن کی پیداوار میں 108 فیصد کا اضافہ ہوا اور 10.2 ملین بیلز کی پیداوار ہوئی۔ چاول کی پیداوار میں 34.8 فیصد کا اضافہ ہوا اور 9.87 ملین ٹن کی پیداوار ہوئی۔گندم کی پیداوار میں بھی 11.6 فیصدکا اضافہ ہوا اور 31.44 ملین ٹن کی پیداوار ہوئی۔
لائیو اسٹاک کا زراعت کے شعبے میں حصہ 60.84 فیصد رہا جب کہ جی ڈی پی میں لائیو اسٹاک کی شرح 14.63 فیصد رہی ،لائیو اسٹاک کے شعبے میں ترقی کی شرح نمو 3.89 فیصد رہی۔