Time 11 جون ، 2024
پاکستان

اسٹیل ملزکو نجکاری فہرست سے ہٹا کر سندھ حکومت کے حوالےکردیا ہے: وزیر صنعت و پیداوار

اسٹیل ملزکو نجکاری فہرست سے ہٹا کر سندھ حکومت کے حوالےکردیا ہے: وزیر صنعت و پیداوار
فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیر صنعت و پیداوار  رانا تنویر  نےکہا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کو نجکاری فہرست سے ہٹا دیا ہےکیونکہ اس کی نجکاری ہو نہیں رہی، اسٹیل ملز  اب سندھ حکومت کو دے دی گئی ہے اسے وہی چلائیں گے ۔

سینیٹ وقفہ سوالات میں  وزیر صنعت و پیداوار  رانا تنویر نے جواب دیتے ہوئےکہا کہ پاکستان اسٹیل ملز کو  نجکاری فہرست سے ہٹا دیا  ہےکیونکہ اس کی نجکاری ہو نہیں رہی، اب اس کے 1500 ایکڑ  پر  ایکسپورٹ پراسیسنگ زون بنا رہے ہیں، چین اپنی انڈسٹری وہاں ری لوکیٹ کرنا چاہتا ہے، چین سمیت مزید ممالک اس میں اپنی فیکٹری لگانے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

رانا تنویر نےکہا کہ اسٹیل ملز کی 750 ایکڑ  زمین سندھ حکومت کو مل گئی ہے، سندھ حکومت اب نئی اسٹیل مل لگائےگی یا اسی کو بحال کرےگی۔ اسٹیل ملز اب سندھ حکومت کے پاس ہی ہے وہی چلائیں گے۔ 

دوسری جانب  وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب  نے مالی سال 24-2023 کا اقتصادی سروے پیش کرتے ہوئےکہا کہ  سرکاری اداروں میں ایک ہزار ارب روپے کا خسارہ برداشت نہیں کر سکتے، اسٹیل ملز کی بحالی کا کوئی امکان نہیں، صرف اسکریپ میں بکےگی، اسٹیل ملز میں لوگ بیٹھے ہیں،گیس بھی استعمال ہو رہی ہے۔

مزید خبریں :