Time 12 جون ، 2024
پاکستان

کراچی میں سکیورٹی گارڈ کے ہاتھوں فائرنگ کا ایک اور واقعہ، ساتھی گارڈ زخمی

 
کراچی میں سکیورٹی گارڈ کے ہاتھوں فائرنگ کا ایک اور واقعہ، ساتھی گارڈ زخمی
ماڈل کالونی کی رہائشی عمارت کے سکیورٹی گارڈ نے جھگڑے کے دوران ساتھی گارڈ پر گولی چلادی/فوٹوفائل

کراچی کے علاقے ماڈل کالونی کی رہائشی عمارت کے سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے ساتھی گارڈ کو زخمی کر دیا۔

کراچی میں سکیورٹی گارڈز  کی جانب سے  شہریوں پر اسلحہ استعمال کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، اس سے قبل کراچی میں ہی 2 واقعات میں سکیورٹی گارڈز نے یو ٹیوبر اور کچرا چننے والے بچے کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔

تاہم اب ماڈل کالونی کی رہائشی عمارت کے سکیورٹی گارڈ نے جھگڑے کے دوران ساتھی گارڈ پر گولی چلادی جس کے نتیجے میں دوسرا گارڈ زخمی ہوگیا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں  لاہور کی غالب مارکیٹ میں سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے اپنی ہی نجی سکیورٹی کمپنی کے مالک کو قتل کردیا  تھا جس کے بعد گارڈ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

گرفتار گارڈ نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ نجی سکیورٹی کمپنی کا مالک ملازمین پر سختی کرتا تھا۔

مزید خبریں :