Time 13 جون ، 2024
پاکستان

’ٹیکس پر مزید ٹیکس لگانا ترقی نہیں‘ ایم کیو ایم کی بجٹ پر تنقید

’ٹیکس پر مزید ٹیکس لگانا ترقی نہیں‘ ایم کیو ایم کی بجٹ پر تنقید
فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ سیلز ٹیکس کی شرح کم کرنی چاہیے تھی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کیے جانے والے بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بڑے وڈیروں اور سرمایہ داروں پر ٹیکس لگنا چاہیے تھا، ٹیکس پر مزید ٹیکس لگانا ترقی نہیں۔

ایم کیو ایم کے خواجہ اظہار الحسن نے بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسی بھی طرح  عوام دوست بجٹ نہیں، حکومت اپنا خسارہ کم کر لے یا عوام پر ظلم کم کر لے، دونوں کام ایک ساتھ نہیں ہو سکتے۔

جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں نوجوانوں، خواتین اور کاشتکاروں کو نظرانداز کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ تنخواہیں تو بڑھ گئیں مگر معاشی سرگرمی نہیں ہوگی تو اس اعلان پر عمل درآمد ناممکن ہوگا۔

مزید خبریں :