پاکستان
06 فروری ، 2013

نادر فیروز سوموٹو کیس، ڈائریکٹر ایف آئی اے کو ایئر ٹکٹ کی تحقیقات کا حکم

نادر فیروز سوموٹو کیس، ڈائریکٹر ایف آئی اے کو ایئر ٹکٹ کی تحقیقات کا حکم

لاہور … سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں نادر فیروز سوموٹو کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے نادر فیروز کو جاری کردہ ایئر ٹکٹ کی پڑتال کیلئے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو طلب کیا اور ہدایت کی کہ اگلی سماعت پر تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں نادر فیروز سوموٹو کیس کی سماعت شروع ہوئی تو نادر فیروز کو جاری کردہ وہ ٹکٹ عدالت میں پیش کی گئی جسے بنیاد بنا کر پولیس نے نادر فیروز کو گرفتار کیا تھا، اس پر فاضل عدالت نے ٹکٹ کی پڑتال کیلئے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو طلب کرلیا۔ عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے وقار حیدر کو حکم دیا کہ وہ ٹکٹ کی تحقیقات کرکے آئندہ پیشی پر رپورٹ پیش کریں۔ عدالت نے مزید سماعت 13 فروری تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :