13 جون ، 2024
پاکستانی شائقین کرکٹ کےلیے امید کی ایک کرن نظر آگئی، امریکی ریاست فلوریڈا میں سورج نکل آیا اور بارش کے امکانات بھی 91 فیصد سے کم ہو گئے۔
امریکی ریاست فلوریڈا میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے جس کی وجہ سے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے شیڈول میچز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا کا اہم میچ کل آئرلینڈ سے فلوریڈ ا کے شہر لاوڈرہل میں ہونا ہے ، اس میچ میں آئرلینڈ کی کامیابی سمجھو پاکستان کی کامیابی ہو گی اور میچ نہیں ہوا تو امریکا سپر 8 مرحلے میں جائے گا اور پاکستان کا ایونٹ میں سفر ختم ہوجائے گا۔
گزشتہ روز کی طوفانی بارش کے باعث فلوریڈا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی لاوڈرہل سے جانےاورآنےوالی تمام پروازیں منسوخ ہوگئیں، سری لنکن ٹیم بھی فلوریڈامیں پھنس گئی ۔ کل بھی شدید بارش کی پیش گوئی ضرور ہے لیکن اس کی امکانات اب 70 فیصد ہیں۔
تاہم آج فلوریڈا میں موسم بہتر ہونے لگا ہے، مسلسل ہونیوالی بارش کا سلسلہ آج صبح سے تھما ہوا ہے۔
مسلسل بارش کی وجہ سے کل یہاں پاکستان ٹیم ہوٹل میں ہی رہی تھی۔
واضح رہے کہ پاکستان اورآئرلینڈ کی ٹیمیں بھی اتوارکو لاوڈرہل مد مقابل ہوں گی ۔ اس میچ میں بھی بارش کا امکان ہے۔