06 فروری ، 2013
کراچی…کراچی میں تعینات جرمن کونسل جنرل ڈاکٹر ٹلو کلنر کا کہنا ہے کہ جرمنی کی ہاکی ٹیم کو دورہ پاکستان کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔کراچی اسٹاک ایکسچینج کے دورے کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور جرمنی دنیائے ہاکی کی بہترین ٹیمیں ہیں۔ دونوں کے درمیان کھیل دیکھنے کا اپنا مزہ ہے۔ ڈاکٹر ٹلو کلنر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کھیلوں کو لانے کیلئے جرمین اپنا کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی اور پاکستان کی ہاکی ٹیموں کے درمیان پاکستان میں میچز ہونے چاہئیں اس لیے وہ جرمنی کی ہاکی ٹیم کو پاکستان کا دورہ کرنے کے لیے وعدہ تو نہیں کرتے لیکن کوشش کرینگے کہ جلد جرمنی کی ٹیم پاکستان کی سرزمین پر پر ایکشن میں نظر آئے۔