27 فروری ، 2012
پورٹ آف اسپین…این جی ٹی… کریبین کے ساحل پر آنے والے سیاح لذیذ مشروبات پینے کے عادی چور بندروں سے تنگ ہیں جن کی اس عادت سے ان کی تفریح کالطف پھیکا پڑ جاتاہے۔اس دلکش ساحل پر ذہنی سکون کیلئے آ نے والے سیاحوں کے سامان میں سے دیکھتے ہی دیکھتے یہ چور بندر پھرتی سے مشروبات چُرا کربھاگ جاتے ہیں یا وہیں تسلی سے پی کر اپنا شوق پو را کر تے ہیں ۔ا س ساحل پر ان نڈر بندروں کا راج ہے جن کی اس عادت سے کچھ سیاح خوش تو کچھ نا راض نظر آتے ہیں ۔