06 فروری ، 2013
لاہور…ٹیسٹ کرکٹر توفیق عمر کا کہنا ہے کہ ان فٹ ہو کر ساتھ افریقہ کے خلاف سیریز سے باہر ہونے سے سخت مایوسی ہوئی۔ جلد فٹ ہو کر ٹیم میں واپسی کے لیئے پر امید ہوں لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے توفیق عمر نے کہاکہ جنوبی افریقہ کے خلاف اچھا پرفارم کرنے کے لیئے پر امید تھے لیکن انجری کھلاڑی کی زندگی کا حصہ ہوتی ہے، وہ ایک ماہ بعد ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں کنڈیشنز مشکل ہیں، کم بیک کرنے کیلئے ٹیم کو سخت محنت کرنا ہو گی۔