14 جون ، 2024
غزہ جنگ بندی کی کوششوں کے باوجود اسرائیل کی جانب سے رفح پر ہیلی کاپٹر، لڑاکا طیاروں اور ڈرونز سے حملے جاری ہیں۔
فلسطینی مزاحمت کاروں سے رفح کی سڑکوں پر شدید جھڑپیں بھی جاری ہیں۔
دوسری جانب امریکی صدر نے کہا ہےکہ جنگ بندی جلد ہونے کا امکان نہیں ہے لیکن وہ نا امید نہیں ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں جھاڑیاں جلانے کے لیے منجنیق سے آگ کےگولے پھینکے۔
اس کے علاوہ اسرائیلی شہریوں نے فوج پر شدید تنقید کی اور کہا کہ یقین ہوگیا اسرائیلی فورسز شکست سے دوچار ہوچکی ہیں۔
ادھر حزب اللہ نے راکٹ حملے میں اسرائیلی فوجی بکتر بند تباہ کردی۔