Time 14 جون ، 2024
انٹرٹینمنٹ

جیو کی فلم دی گلاس ورکر نے اینیسی فلم فیسٹیول میں شائقین کے دل جیت لیے

جیو کی فلم دی گلاس ورکر نے اینیسی فلم فیسٹیول میں شائقین کے دل جیت لیے
یہ واقعی ایک خوبصورت فلم تھی اور اس کی کہانی بہت زیادہ جذباتی اور حقیقی ہے: فلم بینوں کا ردعمل/ فائل فوٹو

جیو فلمز کی پیشکش اور مانو اینی میشن کی تیار کردہ پاکستان کی سب سے خوبصورت فلم دی گلاس ورکر نے ایک بار پھر دھوم مچا دی۔

فلم دی گلاس ور نے اینیسی فلم فیسٹیول میں شائقین کے دل جیت لیے، فلم بینوں نے کہا کہ یہ واقعی ایک خوبصورت فلم تھی اور اس کی کہانی بہت زیادہ جذباتی اور حقیقی ہے۔

اس کے علاوہ فلم بینوں نے کہا کہ میوزک، ویژول، آرٹ ورک اور اینی میشن بہت شاندار ہے اور یہ فلم دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے، یہ پاکستانی ٹیلنٹ کی بڑی کامیابی ہے ۔

مزید خبریں :