کاروبار
06 فروری ، 2013

پنجاب ٹیکسٹائل سیکٹر کو ہفتے میں دو روز گیس دینے کا اعلان

پنجاب ٹیکسٹائل سیکٹر کو ہفتے میں دو روز گیس دینے کا اعلان

اسلام آباد…مشیرپٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے پنجاب کے ٹیکسٹائل سیکٹر ہفتے میں دو روز گیس دینے کا اعلان کردیا ہے، آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن کے رہنما گوہر اعجاز نے جیو نیوزکو بتایا کہ پنجاب میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی گیس پچاس روز سے بند تھی ، اس سلسلے میں مشیرپٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین سے ملاقات کی جنہوں نے ہفتے میں دو روز گیس بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس حوالے سے سوئی ناردرن گیس کمپنی نے بھی باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق لاہور زون ون اورٹو کو جمعرات اور جمعے کو گیس ملے گی جبکہ فیصل آباد اور ملتان زون پیر اور منگل کو گیس حاصل کرسکے گا ، اس شیڈول کو مرحلہ وار توسیع دی جائیگی ۔

مزید خبریں :