Time 14 جون ، 2024
صحت و سائنس

کانگو وائرس کا خطرہ: جانور خریدنے کیلئے منڈی جاتے وقت کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے؟

کانگو وائرس کا خطرہ: جانور خریدنے کیلئے منڈی جاتے وقت کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے؟
جانوروں سے بہت سی بیماریاں انسانوں کو منتقل ہوتی ہیں ان بیماریوں میں ہائی ڈیٹڈ، ٹینیا، ٹوکسو پلازمہ ، کانگو وائرس اوردیگرشامل ہیں : ماہرین صحت/فوٹوفائل 

کراچی : عید قرباں قریب آتے ہی مویشی منڈیوں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا ہے ایسے میں ماہرین صحت منڈی  جانے والے افراد  کو جانوروں سے لگنے والی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے چند  احتیاطی تدابیر اپنانے کا مشورہ دیتے ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق جانوروں سے بہت سی بیماریاں انسانوں کو منتقل ہوتی ہیں ان بیماریوں میں ہائی ڈیٹڈ، ٹینیا،  ٹوکسو پلازمہ  کانگو وائرس اور دیگر شامل ہیں۔

احتیاطی تدابیر

٭پورا جسم ڈھانپا جائے اور لمبی آستینوں والے کپڑے پہنے جائیں ۔

٭موزے پہنتے ہوئے بند جوتوں کا استعمال کیا جائے۔

٭ جسم کے کھلے حصوں پر کیڑوں کو دور رکھنے والا محلول لگایا جائے اور منڈی سے واپسی پر جسم کواچھے طریقےسے چیک کیا جائے، اگر کوئی چیچڑی جسم پر پائی جائے تو اسے جسم پر مسل کر نہ ماراجائے بلکہ اسے جسم سے نکال لیا جائے اوراس کے بعد غسل کرکے صاف کپڑے پہنے جائیں ۔

ڈاکٹر نسیم صلاح الدین کی گفتگو

 روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے  انڈس اسپتال کے شعبہ متعدی امراض کی سربراہ ڈاکٹر نسیم صلاح الدین نے کہا کہ کانگو ایک وائرل ہیمرجک وائرس ہے جو جانوروں سے انسانو ں کو لگتا ہے۔

 ڈاکٹر نسیم صلاح الدین کے مطابق کانگو وائرس سے متاثرہ جانور کے جسم پر پلنے والے کیڑے( چیچڑی) کے کاٹنے سے یا متاثرہ جانور کو ذبح کرنے کے دوران یا فوراً بعد اس کا خون صحت مند انسان کے جسم پر لگنے سے کانگو وائرس انسانوں میں منتقل ہوسکتا ہے۔

مزید خبریں :