Time 14 جون ، 2024
کاروبار

وفاقی بجٹ کے بعد مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس پہلی بار 77 ہزار کی سطح عبور کرگیا

وفاقی بجٹ کے بعد مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس پہلی بار 77 ہزار کی سطح عبور کرگیا
گزشتہ روز انڈیکس ریکارڈ 3 ہزار 410 پوائنٹس اضافے سے 76 ہزار 208 پوائنٹس پر بند ہوا/ فائل فوٹو

کراچی: آئندہ مالی سال کے بجٹ کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے نئے ریکارڈز بن رہے ہیں۔

آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کے اگلے ہی روز اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ بنا اور انڈیکس ریکارڈ 3 ہزار 410 پوائنٹس اضافے سے 76 ہزار 208 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج جمعہ کو بھی کاروبار کے آغاز سے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے اور انڈیکس 76 ہزار 885 پر پہنچا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 1102 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 77 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔


مزید خبریں :