06 فروری ، 2013
لاہور… ریلوے نے واجبات کی عدم ادائیگی پر بزنس ٹرین کوروانگی سے روک دیا تاہم ادائیگی کی یقین دہانی کے بعد بزنس ٹرین کوروانگی کی اجازت دے دی گئی جس کے بعد بزنس ٹرین منزل مقصود کے لئے روانہ ہو گئی ۔ریلوے حکام نے بزنس ٹرین کو31کروڑروپے کی عدم ادائیگی پر روانگی سے روک دیا تھا ۔بزنس ٹرین3بجے لاہوراورکراچی سے بیک وقت روانہ ہوتی ہے۔