پاکستان
07 فروری ، 2013

کراچی: فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، 2 بوری بند لاشیں برآمد

کراچی: فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، 2 بوری بند لاشیں برآمد

کراچی…کراچی میں رات 12 بجے کے بعد فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ گارڈن کے علاقے سے 2 بوری بند لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق گارڈن کے علا قے سے 2 نا معلوم افراد کی بوری بند لاشیں ملی ہیں، جبکہ پرانا حاجی کیمپ میں ایک 30 سالہ شخص فائرنگ سے ہلاک ہوا۔ تمام افراد کی لاشوں کوسول اسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم ہلاک ہو نے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔

مزید خبریں :