16 جون ، 2024
پاکستان کے ایک اور اُبھرتے ہوئے جیولین تھرور یاسر علی نے شاندار کارکردگی پیش کرتے ہوئے ایشین تھروئنگ چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیت لیا۔
جنوبی کوریا کے شہر موکپو میں 2 روزہ ایشین تھروئنگ چیمپئن شپ کے دوسرے روز جیولین تھرو میں پاکستان کے یاسر علی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔اُنہوں نے 78.10 میٹر کی تھرو کی۔
یہ ایونٹ سری لنکا کے جیو لین تھرور کے نام رہا جنہوں نے 85.45 میٹر کے ذریعے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔کانسی کا تمغہ بھی سری لنکن ایتھلیٹ نے جیتا۔
ایونٹ میں ایشیا کے 19 ایتھلیٹس شریک تھے۔
پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن نے یاسر علی کو چاندی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔
یاسر علی 18 جون کو وطن واپس آئیں گے ۔