Time 16 جون ، 2024
پاکستان

کراچی میں آج شدید گرمی پڑنے کا امکان، شدت 42 ڈگری تک محسوس کی جائیگی

کراچی میں آج شدید گرمی پڑنے کا امکان، شدت 42 ڈگری تک محسوس کی جائیگی
 آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو 

کراچی کے درجہ حرارت میں آج معمولی اضافے کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر قائد کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے جبکہ دن میں گرمی کی شدت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے اور  سمندری ہوائیں 15سے17کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے موسم کے حوالے سے بتایا کہ وادی کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع صاف، موسم خشک اور معتدل رہنے کا امکان ہے۔

ادھر قلات، زیارت، مستونگ، پشین، قلعہ سیف اللہ، شمالی علاقوں میں بھی موسم معتدل رہے گا جبکہ بلوچستان کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں موسم گرم رہنےکا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سبی 48 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین شہر رہا۔

مزید خبریں :