Time 16 جون ، 2024
دنیا

روس: حراستی مرکز میں گارڈز کو یرغمال بنانے والے داعش کے حامی قیدی مارے گئے

روس: حراستی مرکز میں گارڈز کو یرغمال بنانے والے داعش کے حامی قیدی مارے گئے
 قیدی اپنے سیل کی کھڑکی کی سلاخیں توڑ کرگارڈ روم میں داخل ہوئے جہاں انہوں نے 2  اہلکاروں کو یرغمال بنایا، روسی میڈیا/ فوٹو: روسی میڈیا

روس میں حراستی مرکز کے گارڈز کو یرغمال بنانے والے قیدی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں  مارے گئے۔

روس کے روستوف  ریجن میں 5 قیدیوں نے  پری ٹرائل حراستی مراکز کے  2 گارڈز کو  یرغمال بنایا تھا جنہیں اب باحفاظت آزاد کرا لیا گیا ہے۔

روسی حکام نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یرغمالیوں کو آزاد کرانے کیلئےخصوصی آپریشن کیا گیااور مجرموں کو  ہلاک کردیا گیا ہے۔ 

روسی میڈیا کا بتانا ہے کہ قیدی اپنے سیل کی کھڑکی کی سلاخیں توڑ کرگارڈ روم میں داخل ہوئے تھے جہاں انہوں نے  2 جیل اہلکاروں کو یرغمال بنایا تھا،  قیدیوں نے فرار ہونے کے لیے  کار اور محفوظ راستےکامطالبہ کیا تھا۔ 

آپریشن میں مارے گئے قیدیوں کا دعویٰ تھا کہ وہ داعش (آئی ایس آئی ایس) کے حامی ہیں، جن پر دہشتگردی کے بھی الزامات تھے۔ 

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے مطابق داعش اس سے پہلے بھی روسی سرزمین پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتا رہا ہے جس میں سے ایک رواں سال مارچ میں ماسکو کے  کنسرٹ حال پر ہونے والا حملہ بھی تھا جہاں مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 130 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ 

مزید خبریں :