Time 16 جون ، 2024
کھیل

شکست کے باجود کوئی کرفیو ٹائم نہیں، قومی کرکٹرز رات دیر تک ہوٹل سے باہر رہے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنے گروپ اور ایونٹ کا آخری میچ آج آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

بارش کی وجہ سے اسٹیڈیم کی آؤٹ فیلڈ متاثر ہونے کا خدشہ ہے اور میچ شام ساڑھے سات بجے کھیلا جانا ہے، ٹیم پاکستان پہلے ہی ورلڈ کپ سے باہر ہوچکی۔

ورلڈکپ سے آؤٹ ہونے اور  آئرلینڈ کے خلاف میچ سے قبل ٹیم پاکستان کا کوئی کرفیو ٹائم نہیں۔

میگا ایونٹ سے باہر ہونے کے باوجود ٹیم کے کھلاڑی رات دیر تک ہوٹل سے باہر نظر آئے، کپتان بابر اعظم ہوٹل سے ایک گھنٹے دور میامی کے ہوٹل میں دکھائی دیے۔

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان آج ہونے والا میچ لارڈہل میں کھیلا جانا ہے۔ یہ میچ محض رسمی کارروائی ہوگا کیوں کہ اب دونوں میں سے کسی ٹیم کا ایونٹ میں آگے بڑھنےکا کوئی امکان نہیں ہے۔

مزید خبریں :