Time 17 جون ، 2024
پاکستان

عید کی رات بھی قربانی کے جانوروں کی خریداری کا سلسلہ جاری

عید کی رات بھی قربانی کے جانوروں کی خریداری کا سلسلہ جاری
فوٹو: فائل

ملک بھر میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائےگی،  صبح عید کی نماز کے بعد جانوروں کی قربانی کی جائے گی۔

 عید کی رات بھی قربانی کے جانوروں کی خریداری کا سلسلہ جاری ہے، اونٹ، بکرے، گائے، بیل اور دنبے کی خریداری کیلئے مویشی منڈیوں میں رش بڑھ گیا جبکہ خریداروں اور بیوپاریوں میں بھاؤ تاؤ بھی عروج پر پہنچ گیا ہے۔ 

عید کی رات خریداروں کو دام گِرنے کی امیدیں ہیں جبکہ بیچنے والوں کی زیادہ مال بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔

راول پنڈی کی مویشی منڈی میں ایک کروڑ روپے کے ’دھماکا‘ بیل کو دیکھنے کیلئے دور دور سے آئے شہری تصویریں اور سیلفیاں بنانے لگے جبکہ  پنڈی میں ہی ’دل کش‘ بیل کی ڈیمانڈ 25 لاکھ روپے  کے بعد مالک 20 لاکھ تک فائنل سودے پر تیار ہوگیا۔

دوسری جانب عید الاضحیٰ پر منافع خوروں نے سبز مسالا جات کی قیمتیں بڑھادیں ہی، ٹماٹر، پیاز، ہری مرچ، ادرک، لہسن، دھنیا پودینا حتیٰ کہ عید کے پکوانوں میں استعمال ہونے والی ہر چیز کے دام تقریباً دُگنے ہوگئے۔

عید سے قبل 80 روپے کلو ملنے والا ٹماٹر 200  روپے کلو  اور 150 روپے فی کلو ملنے والے پیاز 200 جبکہ ادرک اور  لہسن 800 روپے کلو میں فروخت ہونے لگا۔